Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2پاکستانی سائیکلسٹس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا

لاہور:قوت بخش ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر2پاکستانی سائیکلسٹس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور ان پر پابندی لگائی جا سکتی ہے ۔گزشتہ روز بتایا گیا کہ پاکستانی سائیکلسٹس محمدشکیل اور وقاص محمود کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہوگئے ہیں۔ ہے۔دسمبر میں لاہور میں منعقدہ نیشنل سائیکلنگ چیمپیئن شپ کے دوران مجموعی طورپر8 سائیکلسٹس کاڈوپ ٹیسٹ لیاگیاتھا جس میں سے محمد شکیل اور وقاص محمودکے ٹیسٹ مثبت آنے کی رپورٹ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو موصول ہوئی ہے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی نے رپورٹ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا۔کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے دونوں سائیکلسٹس کے پاس بی سمپل ٹیسٹ کرانے کا آپشن موجود ہے، جلد ہی انہیں شوکازنوٹس بھی جاری کردیاجائے گا،ایک کمیٹی بنارہے ہیں جو دونوں سائیکلسٹس کا موقف سن کر اپنی سفارشات دے گی۔ذرائع کے مطابق 2012 میں بھی محمد شکیل کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کاالزام لگا تھا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے  واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: