Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: کراچی کنگز کی سنسنی خیز کامیابی

کراچی:پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دیدی۔کراچی کنگز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ لاہور قلندرز ، ملتان سطانز کی طرح پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کنگز کے اوپنر کولن منرو اور بابر اعظم نے اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 69 رنز بنائے ۔ کولن منرونے 2 چھکے لگا کر 30 رنز بنائے۔ لیونگسٹن 6 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بڑی ہٹ لگاتے ہوئے کیچ آوٹ ہوگئے۔ بابر اعظم اسکور بڑھاتے رہے۔کولن انگرام نے محمد نواز کو 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر ٹیم کو دباو سے نکالا۔کولن انگرام 15ویں اوور میں 118 رنز پر برق رفتار 24 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے اور 125 کے مجموعے پر بابر اعظم بھی 56رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تو لگ رہا تھا کہ کراچی کنگز بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔چھٹے نمبر پر آنے والے افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیل کر مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں پر ٹیم کا اسکور 190 رنز بنا دیا۔ 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد نے 99 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی لیکن ان کے آوٹ ہوتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹر تماشائیوں کا دباو برداشت نہ کرسکی اور آخری اوور میں 3وکٹیں گنوا کر شکست کو گلے لگا لیا۔کراچی کنگز کے عثمان شنواری نے آخری اوور میں ایک رن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے فتح چھین لی ۔ کوئٹہ گلیڈی نے بیٹنگ شروع کی تو شین واٹسن 19رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ریلی رسوو 10 اور عمر اکمل 27 بناسکے ، ڈیوائن براوو 9 اور انور علی 2رنزبنا ئے ۔کپتان سرفراز احمد نے پہلی ہی گیند پر عثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو کر میچ پلیٹ میں رکھ کر کراچی کنگز کے حوالے کر دیا۔عثمان شنواری نے آخری اوور میں2رنز کے بدلے 3وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ رہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: