Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلئے "پنک ڈے"

کراچی: پی ایس ایل 4 میں گزشتہ روز آسٹریلیا کی طرز پر بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لئے "پنک ڈے"کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑی اور میچ آفیشلز پنک ربن لگا کر شریک ہوئے۔ میچ کے دوران استعمال ہونے والی وکٹیں اور 11مارچ کو کھیلے گئے دونوں میچوں کے دوران استعمال کئے جانے والے دیگرسامان پر بھی گلابی رنگ چھایا نظر آ یا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی میں 15 فروری کو بچوں کے کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا تھا، اس روز کھلاڑی گولڈن ربن پہن کر میچز میں شریک ہوئے تھے اور اسٹمپس کے ساتھ دیگر سامان کو بھی سنہرا کردیا گیا تھا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: