Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے اچھی خبریں آنا شروع

لاہور:پی ایس ایل کے بعد پاکستان کرکٹ کےلئے اچھی خبر یں آنا شروع ہو گئیں۔ مالدیپ اور سویڈن کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی جبکہ بنگلہ دیش سے اہم مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے بعد بھی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بہاریں برقرار رہیں گی۔ آ ئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر مالدیپ کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر پاکستان آئے گی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 19 مارچ کو 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی۔ مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران کراچی میں 4 میچز کھیلے گی۔ مہمان ٹیم اکیڈمی اور جونیئر ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی۔ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر آصف خان مالدیپ ٹیم کے کوچ ہیں۔ سویڈن کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس کے دورے کی تمام تفصیلات چند روز میں جاری کر دی جائیں گی۔ دریں اثناء پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دوطرفہ سیریز کےلئے رابطوں میں تیزی آئی ہے ۔ بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نظم الحسن کا پی ایس ایل فائنل دیکھنے کےلئے کراچی آنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل دیکھیں گے اور 18 مارچ کو وطن واپس روانہ ہونگے۔ ان سے بنگلہ دیش ویمنز اور انڈر 19 ٹیموں کے دوروں پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: