Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیش پر ایک اور شکست منڈلانے لگی

ویلنگٹن: دورہ نیوزی لینڈ میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران بھی بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور ایک اور بڑی شکست اس کے سر پر منڈلا رہی ہے ۔ کھیل کے ابتدائی دونوں دن بارش کی نذر ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود  میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 211پر آوٹ کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگز  432/6پر ڈیکلیئر کرکے 221رنز کی  برتری حاصل کر لی۔  بنگلہ دیشی ٹیم اپنی  دوسری اننگز میں 80رنز پر3وکٹوں سے محروم ہو چکی ہے  اور اسے اننگز کی شکست کے گہرے بادل اس پر منڈلا رہے ہیں جس سے بچنے کےلئے ابھی مزید141رنز بنانے ہیں۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا  تو سومیا سرکار 12اور محمد متھن25رنز پر کھیل رہے تھے۔ نیوزی لینڈ نے دن کا آغاز 38رنز2کھلاڑی آوٹ پر کیا تھا۔ سابق کپتان روس ٹیلر نے ڈبل سنچری 200 اور  ہینری نکولز نے سنچری 107رنز بنا کر اننگز میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ کپتان کین  ولیمسن نے74رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے  ابو جیاد نے 3وکٹیں لیں اور2کھلاڑیوں کو  تیج الاسلام نے آوٹ کیا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: