Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ: ٹائٹل کیلئے آنکھ مچولی جاری

  لیور پول: انگلش پریمیئر لیگ میں اس سیزن کا ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے آنکھ مچولی جاری ہے۔ لیور پول نے برنلے کےخلاف 2-4سے کامیابی حاصل کرکے لیگ کی نمبر ون ٹیم مانچسٹر سٹی پر دباﺅ کا سلسلہ جاری رکھا ۔دوسری جانب مانچسٹر یونائیٹڈ کو آرسنل کے ہاتھوں 0-2سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوم گرا ونڈ اینفیلڈ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں لیورپول کے مصری کھلاڑی محمد صلاح کوئی گول نہ کر سکے تاہم ان کے ساتھ فتح کی تکون کہلانے والے روبرٹو فرمینو اور سعدیو مانے نے2،2گول کئے ۔ دونوں نے ایک، ایک گول کیا ۔ برنلے نے ابتدائی منٹوں میں برتری حاصل کر لی تھی اور اس کی جانب سے ویسٹ ووڈ اور جان برگ نے گول کئے ۔ محمد صلاح کے کراس پر فرمینو نے گول کرکے میچ برابر کیا اور پھر پہلا ہاف ختم ہونے سے پہلے سعدیومانے نے ٹیم کو برتری دلادی۔کھیل کے آخری منٹ میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا تاہم برنلے صرف خسارہ ہی کم کر پائی اور شکست سے دوچار ہو گئی۔اس کامیابی نے لیور پول کو مانچسٹر سٹی کے ساتھ لیگ ٹائٹل کےلئے پوائنٹس خسارہ کم کرنے میں مدد فراہم کی اور اب دونوں ٹیمیں پھر ایک پوائنٹ کے فرق سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔مزید برآں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اپنے نئے منیجر و کوچ کی آمد کے بعد پہلی مرتبہ پریمیئر لیگ کے میچ میں شکست سے دوچار ہو گیا اور اسے آرسنل نے یکطرفہ مقابلے کے بعد0-2سے ہرادیا۔ کوچ نے اعتراف کیا کہ ہم نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرسنل کےلئے پہلے ہاف میں زاکا اور دوسرے میں پائرے ایمرک نے ایک، ایک گول کیا ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی لوکاکو کو گول کرنے کا موقع ملا لیکن فٹبال گول بار سے ٹکرا کر باہر چلی گئی ۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: