Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہرا دون: کمپلیکس میں دھماکہ،پورا علاقہ لرز اٹھا

دہرا دون۔۔۔۔گیتا ٹاور کمپلیکس میں ہونیوالا دھماکہ اتنا شدید تھاکہ سے آس پاس کی عمارتیں لرز گئیں اور پورے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچ کرتہ خانے میں قائم ریستوران میں لگنے والی آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پڑوسی خاتون نندنی کا کہنا تھا کہ دھماکہ سے پورا مکان لرز اٹھا، کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے اور بجلی غائب ہوگئی۔بچوں نے چیخ وپکار شروع کردی۔موقع پر موجود گگن سیال نے بتایا کہ دھماکہ کی شدت سے مکان کی کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ کر بکھر گئے۔
ریستوران کے مالک رسک بھاٹیا کا کہنا تھا کہ دھماکہ کے بارے میں پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈجائے وقوعہکا معائنہ کرنے کے بعد ہی صحیح  معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔پڑوسی آشوتوش گوئل نے بتایا کہ دھماکہ میں مکان کو کافی نقصان پہنچادیواروں میں شگاف پڑگئے۔وسنت ویہار کا علاقہ انتہائی مصروف اور بھیڑ بھاڑ والا ہے۔خصوصاً شام کے وقت یہاں برگر، چکن اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر لوگوں کاتانتا لگا رہتا ہے۔
ایسے وقت میں اگر حادثہ رونما ہوتا تو کافی جانی نقصان ہوتا۔سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نیویدیتا ککریتی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد عمارت کے تہ خانے میں ریستوران قائم کئے جانے پر اعتراض کیا۔ بسنت ویہار پولیس کو ایم ڈی ڈی اے کے افسران سے بات چیت کرنے کیلئے کہا تاکہ واضح ہوسکے کہ تہ خانے  میں ریستوران چلانے کی اجازت ہے یا نہیں۔اگر یہ غیر قانونی ثابت ہوا تومالکان  کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ بنست ویہار کے ایس او ہیمنت کھنڈوری نے بتایا کہ اس واقعہ سے متعلق قانونی مشورے کے بعدذمہ داران کیخلاف جلد کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: