Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر لیگ: محمد صلاح 7میچوں میں گول نہیں کرسکے

لندن:انگلینڈ کے ڈومیسٹک فٹبال ٹورنامنٹ انگلش پریمیئر لیگ میں اس وقت ٹائٹل کیلئے لیور پول اور مانچسٹر سٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہے اور دونوں معمولی فرق کے ساتھ لیگ ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر کے حوالے سے آنکھ مچولی میں مصروف ہیں تاہم فٹبال ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اگر محمد صلاح فارم میں نہ آئے اور گول کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع نہ کیا تو ٹائٹل مانچسٹر سٹی ہی جیتے گی اور لیور پول کو دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑے گا۔محمد صلاح گزشتہ 7میچوں سے گول کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ ان کی مدد اور تعاون سے دیگر کھلاڑی اسکور کرنے میں مصروف ہیں۔لیور پول اور مانچسٹر سٹی کے بعد دیگر ٹیموں میں ٹوٹنہم اور آرسنل بقیہ 2پوزیشنوں کے ساتھ ابتدائی 4ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت لیگ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے تاہم یہ تینوں ٹیمیں دونوں ٹاپ ٹیموں سے 18تا15پوائنٹس پیچھے ہیں اور ان کیلئے اس فرق کوکم کرنا آسان نہیں۔محمد صلاح نے گزشتہ سیزن میں لیور پول کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھائی جبکہ اس سیزن میں وہ اچھا کھیل رہے تھے اور لیگ میں تیزترین 50گول کا ریکارڈ توڑنے والے تھے لیکن ان کے گولز پر ایسی بریک لگی کہ وہ 7میچوں میں ایک گول بھی نہیں کر پائے اور ریکارڈ بھی ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: