Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ کا انوکھا واقعہ : ایک گیند پر 286رنز تقریباً 6کلومیٹر

  لندن :کرکٹ کی تاریخ کئی عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے مگر ایک واقعہ ایسا بھی ہے جس پر یقین کرنا ذرا نہیں بلکہ کافی مشکل ہے۔ کرکٹ گراونڈ پر کیسے کیسے ریکارڈ بنتے ہیں جنہیں دیکھ یا سن کر خوشی اور حیرت ہوتی ہے۔ ایک گیند پر زیادہ سے زیادہ کتنے رنز بن سکتے ہیں اگر ہم یہ سوچیں تو عام طور پر جواب یہی ملے گا کہ نو بال پر چھکا بھی لگ جائے تو 7 رنز بنیں گے لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں ایک واقعہ ایسا بھی ہے کہ بولر کی جانب سے گیند کرائے جانے کے بعد بیٹسمینوں نے وکٹ کے درمیان بھاگنا شرو ع کیا جب تک گیند واپس آئی کھلاڑی بھاگ بھاگ کر 286رنز بنا چکے تھے جو تقریباً 6کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے۔ 1894 ءمیں بینبری کے میدان پر وکٹوریا اور ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ وکٹوریا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے میدان میں آئی تو اوپننگ بلے باز نے پہلی ہی گیند کو ہوا میں کھیل دیا۔ یہ گیند حیران کن طور پر میدان میں موجود ایک درخت میں جا کر پھنس گئی، ایسے میں بلے بازوں نے پچ کر رن بھاگنا شروع کردیئے۔ فیلڈنگ ٹیم کی جانب سے امپائر کو گیند کھو جانے کی اپیل کی گئی تاہم امپائر نے اس اپیل کو مسترد کردیا کیونکہ گیند درخت میں اٹکی ہوئی نظر آرہی تھی۔ فیلڈر گیند کو درخت سے نکالنے کی تگ و دو میں لگے رہے مگر اس دوران بلے باز بھی رنز لینے کیلئے بھاگتے رہے۔ درخت کے طویل قامت ہونے کے باعث پھنسی ہوئی گیند کو نکالنے کا کوئی حل نظر نہ آیا تو امپائر نے درخت کاٹنے کا حکم دے دیا۔ درخت کاٹنے کیلئے جب کلہاڑی کی تلاش کی گئی تو وہ نہ مل سکی، ایسے میں فیلڈنگ ٹیم کی جانب سے بندوق کے ذریعے گیند پر نشانے لگائے گئے۔ جب تک گیند کو درخت سے آزاد کروا کر کریز کی جانب پھینکا گیا تب تک بلے باز بھاگ کر 286 رنز بنا چکے تھے جو تقریباً 6 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: