Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی کرکٹرز کی تیراندازی اور سائیکلنگ

 
  ایبٹ آباد: ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد میں جاری ہے۔ کھلاڑیوں نے آرمی ٹرینرز کی زیر نگرانی تیر اندازی کی اور فٹنس بہتر بنانے کیلئے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر سائیکلنگ بھی کی۔ ٹیم کو آرمی اسکول میں انسٹرکٹرز نے ٹیم میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔31 دسمبر تک ایبٹ آباد میں فٹنس اور کنڈیشننگ کیمپ کے بعد لاہور میں شیڈول کیمپ میں پلیئرز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، ہند اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم کا 19ستمبر کو روایتی حریف ہندسے کھیلے گا۔

شیئر: