Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں مظاہرے ، 3فلسطینی جاں بحق

غزہ ۔۔۔غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد پر ہونیوالے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کا ایک برس مکمل ہونے پرغزہ پٹی اور سرحدی علاقے کے نزدیک ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرے کئے ۔ اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج کے دوران بعض مقامات پر مظاہرین کی اسرائیلی فوج سے جھڑپیں بھی ہوئی  ہیں۔

عاجل ویب نیوز کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 300 کے قریب زخمی ہو گئے ۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں  17  سالہ اعظم  اورجبکہ  20 سالہ محمد سعد کے سر میں گولی لگی ۔ دونوں کو انتہائی قریب سے اور براہ راست گولی ماری گئی  زخمی ہونیوالے65 افراد میں سے 10 کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ باقی کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔اکثر براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے بعض کواسرائیلی فوج کی جانب سے چلائی گئی ربڑ کی گولیاں بھی لگی ہیںدرجنوں افراد شیلنگ سے متاثر ہوئے ۔
غزہ پٹی پر ہونے والے مظاہروں کو " واپسی اور حصار کو توڑنا " کا عنوان دیا گیا تھا ۔اس دوران  مظاہرین نے  فلسطینی پرچم اورپلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن میں حطار ختم کیاجائے کے نعرے تحریر تھے ۔ واضح رہے کہ یہ مظاہرے فلسطینیوں کے اپنے آبائی گھروں میں واپس جانے کے حق میں کئے جا رہے ہیں ۔ فلسطینیوں کے آبائی علاقے اب اسرائیلی میں ہیں۔

شیئر: