Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دونوں ہاتھوں سے مصوری کرنیوالی ڈچ فنکارہ

اس میں کوئی شک نہیں کہ فنکار قدرتی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے ۔ ضرورت اس امرکی ہوتی ہے کہ اسکی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بہتر بنانے کے لئے اسے درست اور مناسب رہنمائی ملے ۔ 
ہالینڈ کی 25 سالہ فنکارہ  "وان دیم "نے اپنی خداداد صلاحیت سے دنیا کو حیران کر دیا جب اس نے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے شوبز کے معروف شخصیات کے اسکیچ بنائے۔ مصری جریدے " اخبارک "  نے ڈیلی میل کے حوالے سے بتایا کہ ہالینڈ کی فنکارہ نے انتہائی مختصر وقت میں غیر معمولی شہرت حاصل کر لی ۔ 25 سالہ " وان دیم " کی وجہ شہرت اسکا غیر معمولی فن ہے ۔ 

مصوری کی دنیا میں یوں تو بڑے بڑے  فنکار دیکھے ہیں مگر ہالینڈ کی اس نوجوان فنکارہ جیسا ابھی تک کوئی دکھائی نہیں دیا جو اس سرعت سے بیک وقت دونوں ہاتھوں سے کام کرتے ہوئے تصویر بنائے اور وہ بھی اس قدر قریب تر ہو کہ دیکھنے والے اسے  جدید ترین اور ہائی کوالٹی کیمرے کی تصو یر  سمجھنے لگیں ۔ 
ہالینڈ کی  مصورہ کا فن سوشل میڈیا پر وائر ل  ہو ا اور دیکھنے والے اسے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔  ڈچ فنکارہ کا کہنا تھا کہ اسے بچپن سے ہی ڈرائینگ بنانے کا شوق تھا جو وقت کے ساتھ سا پروان چڑھتا گیا ۔ تصویر بناتے ہوئے وڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ فنکارہ کس قدر تیزی سے دونوں ہاتھوں سے بیک وقت معروف گلوروں کی تصویر یں بنارہی ہے ۔ تصویر کشی کے دوران سب سے حیران کن امر ذہنی یکسوئی ہے جو اسے قدرتی طور پر ملی ہے ۔ اسکا کہنا تھا کہ وہ اس سے زیادہ تیز رفتاری سے تصاویر بنا سکتی ہے ۔ 
وڈیو میںوان دیم  اس قدر سرعت سے کام کرتی دکھائی دیتی ہے جسے دیکھ کر جدید ترین لیزر پرنٹر کا گمان ہونے لگتا ہے ۔ اس کے سامنے رکھے رنگوں کی پینسلیں از خود اس کے ہاتھوں میں آجاتی ہیں جو صفحہ قرطاس پر اس تیزی سے بکھرتی ہیں کہ لمحوں میں رنگوں سے نقوش بننے لگتے ہیں ۔ 
 

شیئر: