Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے سفر کے 3نئے ریکارڈ

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان سمندر پر قائم کنگ فہد پل سے سفر کرنیوالوں نے 3نئے ریکارڈ قائم کر دئے۔اس بات کا اعلان کنگ فہد پل جنرل کارپوریشن نے کیا ہے۔
اخبار 24کے مطابق پہلا ریکارڈ یہ قائم کیا گیا کہ بحرین سے سعودی عرب اور مملکت سے بحرین ایک دن کے اندر 128ہزار سے زےادہ افراد نے سفر کیا۔اس کی نظیر 23سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔
دوسرا ریکارڈ یہ قائم ہوا کہ سعودی عرب سے بحرین جانے کےلئے 65ہزار سے زےادہ افراد نے ایک دن میں کنگ فہد پل عبور کیا۔
تیسرا ریکارڈ یہ بنا کہ منگل اور بدھ 2دن کے دوران 2لاکھ 37ہزار افراد نے مملکت سے بحرین اور وہاں سے سعودی عرب آنے کےلئے کنگ فہد پل استعمال کیا۔
مسافروں کی ریکارڈ تعدادکا سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ ایک طرف موسم گرما کی تعطیلات شروع ہو گئی ہیں ۔دوسری جانب بحرین میں یوم مزدور منایا جا رہا تھا جبکہ ملازمین کو رمضان سے قبل تنخواہیں ملی تھیں اورسب کی جیبیں گرم تھیں ۔ 
پل عبور کرنیوالے بعض افراد نے بتایا کہ بحرین کے پاسپورٹ حکام نے مسافروں کے اژدہام کے پیش نظر امیگریشن کی کارروائی میں سہولتیں مہیا کیں ۔مشترکہ پوائنٹ سسٹم نافذ کر دیا۔کنگ فہدپل انتظامیہ نے اژدہام کے مسائل سے سفر کے خواہش مند افراد کو بچانے کےلئے پل پر آمد و رفت کی براہِ راست کوریج ٹی وی پر دی جس سے ممکنہ رش کا سدِ باب ہو گیا۔

شیئر: