Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچن ٹنڈولکر کی خاتون حجاموں کو سراہنے کی کوشش

 
لٹل ماسٹر کہلائے جانے والےسابق کرکٹ سٹارسچن ٹنڈولکر نے خواتین حجاموں کی حمایت کے لیے ایک خاتون سے شیو بناواتے ہوئے تصویر سماجی روابچ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لگائی، جسے ان کے مداحوں نے خوب سراہا۔
اپنی تصویر کے ساتھ سچن نے لکھا، "یہ میرے لیے پہلی مرتبہ ہے! آپ کو شاید یہ نہیں معلوم ہوگا لیکن میں نے پہلے کبھی کسی اور سے شیو نہیں بنوائی۔ آج وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ باربر شاپ گرلز سے ملنا ایک اعزاز کی بات ہے۔"
باربر شاپ گرلز ان دو بہنوں کو کہا جا رہا ہے جو انڈین ریاست اتر پردیش میں اپنے والد کی باربر شاپ چلاتی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق ان دونوں بہنوں کا نام نیہا اور جیوتی ہے جنہوں نے پانچ سال قبل اپنے والد کے بیمار ہونے کے بعد انکی حجام کی دکان سنبھالی۔ لیکن اس پیشے میں مردوں کی اکثریت ہونے کے باعث ان بہنوں نے دکان چلانے کے لیے لڑکوں کی طرح نظر آنا شروع کردیا، یہاں تک کہ اپنے نام بھی بدل دیے۔ نیہا اور جیوتی نے اپنی کمائی اپنے والد کے علاج، گھر کے خرچ اور تعلیم میں لگائی۔  
ان کی کہانی سے متاثر ہو کر ایک مشہور کمپنی نے اشتہار بھی بنایا، جس کی وجہ سے سچن ان کی دکان پر گئے۔
سچن نے دونوں بہنوں کو شیونگ کمپنی کی جانب سے اسکالر شپ سے بھی نوازا، جس کے تحت ان کی تعلیم کا خرچہ اٹھایا جائے گا۔

شیئر: