Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، ایک اور میچ بارش کی نذر

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019  کا ایک اور میچ بارش کی نذر گیا ہے۔ 
ٹورنامنٹ کا 16ویں میچ برسٹل کے میدان پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کے باعث کھیل ممکن نہیں ہو سکا اور امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
بارش کے باعث کھیل نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔  
اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جبکہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بھی بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ 
موازنہ
دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو سری لنکا کو بنگلہ دیش پر برتری حاصل ہے۔ ایک روزہ میچز میں دونوں ٹیمیں اب تک 45 مرتبہ آمنے سامنے آئی جس میں سری لنکا نے بنگال ٹائیگرز کو 36 میچوں میں شکست دی جبکہ صرف سات مرتبہ بنگلہ دیش نے میدان مارا۔

ورلڈ کپ میں بھی سری لنکا کا پلڑا بھاری ہی رہا۔ اب تک کھیلے گئے 11ایڈیشنز میں دونوں ٹیمیں تین مرتبہ ٹکرائیں جس میں بنگلہ دیش اب تک سری لنکا کو ہرانے میں ناکام رہا ہے۔
2003 کے ورلڈ کپ میں پہلی بار جب دونوں ٹیمیں کا مقابلہ ہوا تو سری لنکا نے دس وکٹوں سے باآسانی میچ جیت لیا۔  2007 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 198 رنز سے عبرتناک شکست دی۔ آخری کھیلے گئے 2015 کے ورلڈ کپ میں بھی سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف 92 رنز سے میدان مارا۔

آئی سی سی رینکنگ میں سری لنکا نویں جبکہ بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے اور جس طرح اس مرتبہ بنگلہ دیش کھیلتا دکھائی دے رہا ہے تو یہ وہ ماضی کی ٹیم نہیں جسے آسانی سے ہرا دیا جائے گا بلکہ اس ٹیم کا مورال بلند ہی دکھائی دیتا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ایک کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

شیئر: