Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی،سابق کرکٹرز

لاہور- - - - -کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے پاکستانی بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی مگر اس سے بہترکھیل بھی پیش کیا جا سکتا تھا۔ محمد یوسف کہتے ہیں سب بلے بازوں خصوصاً سرفراز نے زبردست بیٹنگ کی۔ شعیب اختر کہتے ہیں سیریز جیت کر دکھانا تھی جیت کر دکھادی۔سکندر بخت کہتے ہیں وہاب ریاض کو بولنگ بہتر کرنا ہوگی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ کہ ٹیم نے اچھی بیٹنگ پرفامنس دی مگر اس سے بھی اچھی ہوسکتی تھی۔بیٹنگ بہتر کرنی پڑے گی کیونکہ اچھی ٹیمیں ٹف ٹائم دیں گی۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا اصل ہدف سیریز جیتنا تھااورپاکستانی بولرز نے بہترین بولنگ کر کے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ کے لحاظ سے اسکور برا نہیں تھا مگر آخری اوور میں کی گئی بولنگ پریشان کررہی ہے تاہم سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے سخت محنت کر کے پاکستان کو فتح دلوائی۔

شیئر: