ریاض میونسپلٹی کے تعاون سے سکول کے طلبہ نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر العقیق سٹی کے پارک میں پودے لگائے ہیں۔
شجر کاری مہم میں طلبہ نے مختلف اقسام کے پودے اور درخت لگانے کے علاوہ راستوں اور سبز مقامات کی تزیئن اور آرائش بھی کی تاکہ خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ریاض میونسپلٹی کی یہ مہم رہائشیوں میں ماحولیاتی شعور بڑھانے اور پائیداری کے اصول مضبوط کرنے کی کوششوں کے تحت کیا گیا تاکہ عوامی مقامات کو محفوظ اور خوبصورت بنایا جا سکے اور نئی نسل میں ماحول کی حفاظت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے آگاہی پیدا ہو۔