پاکستان کے سپن بولر آصف آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
آصف آفریدی ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انہوں نے 38 برس اور 299 دن کی عمر میں حاصل کیا ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کا 92 سال کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔
مزید پڑھیں
عام طور پر اس عمر میں کرکٹر ریٹائر ہو جاتے ہیں لیکن آصف آفریدی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے نہ صرف اس عمر میں ڈیبیو کیا بلکہ پہلے ہی میچ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے سپنر چارلز میریٹ کے پاس تھا جنہوں نے 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آصف آفریدی کو ’بدعنوانی کی پیشکش‘ رپورٹ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پی سی بی کی جانب سے پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
آصف آفریدی کا ابتدائی کیرئیر
25 دسمبر 1986 کو پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی نے سنہ 2009 میں خیبر پختونخوا کی ریجنل ٹیموں خیبر ایجنسی اور فاٹا سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بطور سپنر آل راؤنڈر ڈیبیو کیا تھا۔
اس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے رہے تاہم انہوں نے قائد اعظم ٹرافی 2018 میں سات میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کی۔

سنہ 2021 میں آصف آفریدی پاکستان کپ کے لیے خیبرپختونخوا کی ٹیم میں نامزد ہوئے اور اس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی اور بولر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
آصف آفریدی کا انٹرنینشل ڈیبیو اور پابندی
مارچ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف منعقد ہونے والی ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے آصف آفریدی کو پاکستان سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ 20 اکتوبر 2025 کو انہوں نے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے تیسرے معمر ترین کھلاڑی بنے۔
اس سے قبل سنہ 1955 میں سپنر میران بخش نے 47 سال کی عمر میں جبکہ عامر الہی نے 1952 میں انڈیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔
Dream debut! Asif Afridi gets his maiden -wicket haul, Simon Harmer trapped LBW
Watch live in UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/ZUghuuKLun
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2025