Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی خدمت پر مامور پاکستانی معاون خواتین

پاکستانی وزارت مذہبی امور کی جانب سے خواتین حجاج کی دیکھ بھال اورانکے مسائل کے حل کےلئے مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والی خواتین معاونین کو بھی خدام الحجا ج کے طور پر لایا گیا ہے۔ 
 حجاج کا کہنا تھا کہ انہیں معاون خواتین سے کافی سہولت ہے۔ خواتین کی رہائش پر جہاں صرف خواتین ہی مقیم ہوتی ہیں وہاں مرد معاونین کے باعث کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین معاونین کے ہونے سے کافی سہولت ہو ئی ہے۔
 خواتین معاونین نے اردونیوز کو بتایا کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہم وطن خواتین حجاج کی خدمت کرسکیں۔ پاکستان کے ادارے ریسکیو 1122 سے آنے والی فیلڈ آفیسر رقیہ بانو نے کہا ’ مجھے خواتین حجاج کی خد مت کرکے بے انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ہما ری کوشش ہوتی ہے کہ ہر پلیٹ فارم پر خواتین کی مدد کریں۔ جہاں تک ہم پہنچ سکتے ہیں وہاں جانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں‘۔
حج پر آنے والی خواتین علیحدہ خیموں میں رہتی ہیں۔ پاکستان حج مشن انتظامیہ کی کوشش ہے کہ انہیںہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تا کہ سفر میںپیش آنے والی مشکلات کو قدرے کم کیا جاسکے۔ رقیہ بانو نے مزید کہا کہ’ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم رب تعالی کے مہمانوں کی خدمت کر رہے ہیں‘۔
 فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے رقیہ بانو کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف خواتین حجاج کے خیموں کا دورہ کرتے ہیں بلکہ گراونڈ پر بھی انکی رہنمائی کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ اس سال ریسکیو 1122 کے علاوہ پولیس اور دیگر محکموں سے بھی خواتین حجاج کی خدمت کےلئے یہاں آئی ہیں۔ 
سندھ پولیس سے آنے والی لیڈی سب انسپکٹرنے کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں حجاج بیت اللہ کی خدمت کی جائے اس کےلئے ہمارے پاس علاقے کے نقشے ہوتے ہیں جن کی مدد سے حجاج کے خیموں کی نشاندہی کر تے ہیں اور انہیںدرست مقام تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔ 
 مشاعر مقدسہ میں ان دنوں درجہ حرارت 35 ڈگری تک ہے اور دوپہر میں گرمی کی شدت میں بھی شدید اضافہ ہو جاتا ہے اسکے باوجود معاون خواتین جذبہ خدمت کے تحت کام کر رہی ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ’ ہم کسی غرض کےلئے نہیں بلکہ صرف جذبہ خدمت کےلئے حجا ج کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز تصور کرتے ہیں‘۔ 
 

شیئر: