Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم

مملکت کو اپنی سلامتی کا تحفظ  یقینی بنانے کے لیے اقدامات  حق ہے
سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر، عمان، کویت اور اردن کی پیش کردہ قرارداد نمبر2817 کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
قرارداد میں خلیجی ملکوں اور اردن پر ایران کے حملوں کی سخت مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
 بیان میں کہا کہا گیا مملکت قرارداد کے مندرجات جس میں رہائشی علاقوں پر حملے اور سول آبجیکٹس کو نشانہ بنانے، اس کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں، شہری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت، ان ممالک اور ان کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی شامل ہے، کا خیرمقدم کرتی ہے۔
وزارت نے بین الاقوامی حمایت اور ایران کے حملوں کی مذمت کا حوالہ دیا اورانہیں فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے اور پڑوسی ممالک کو کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا دھمکی کو روکنے مطالبہ کیا۔ 
 مملکت کو اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ  یقینی بنانے اور جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات مکمل حق ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں تسلیم کیا گیا ہے۔

شیئر: