Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوانوں کا ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر 

سفر کا آغاز23 ستمبرسے مملکت کے جنوبی علاقے سے کیا گیا۔ فوٹو: سبق
دو سعودی مہم جو  نوجوان ایک ہزار کلو میٹر پیدل سفر کرتے ہوئے ریاض پہنچ گئے۔
’صالح آل مخلص اور مبارک آل مخلص نے اپنے سفر کا آغاز سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن 23 ستمبرکو نجران سے کیا تھا۔‘
عربی نیوز ویب سائٹ سبق سے گفتگو کرتے ہوئے آل مخلص نے کہا، ’وطن عزیز کے قومی دن کے موقع پر پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔ ہمارا مقصد دنیا پر اجاگر کرنا ہے کہ ہر سعودی وطن عزیز کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے ہمیشہ مستعد ہے۔‘ 

ولی عہد نے کہاتھا کہ سعودیوں کے حوصلے طویق پہاڑ سے بھی بلند ہیں۔ فوٹو: سیدتی میگزین

’وطن عزیز اور مملکت کے قائدین سے اظہار وفا کے طور پر اس سفر کا آغاز کیا۔ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان نے جو کہا تھا (سعودیوں کے حوصلے طویق پہاڑ سے بھی بلند ہیں) اس کو ہم نے اپنی جانب سے عملی طور پر ثابت کرنے کی کوشش کی ہے،‘ مبارک آل مخلص نے ان الفاظ کے ذریعے اپنے خیالات اور مہم کے بارے میں بتایا۔
مہم جو نوجوانوں کا مزید کہنا تھا، ’وطن عزیز نے ہمیں اقوام عالم میں جو مثالی شناخت عطا کی ہے اس پر ہمیں بے حد فخر ہے، ہم اپنے عمل سے یہ ثابت کریں گے سعودی قوم مشکلات سے پریشان نہیں ہوتی ہمارے سامنے کوئی بھی مشکل وطن عزیز سے بڑھ کر نہیں ۔‘

’ہمارے سامنے کوئی بھی مشکل وطن عزیز سے بڑھ کر نہیں۔‘ فوٹو: اخبار 24

دونوں مہم جو بھائیوں کا سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مہم کو شروع کرنے کا مقصد اپنی جانب سے اظہار یکجہتی اور قائدین مملکت کے لیے اظہار وفا تھا۔
انہوں نے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کی مسافت 21 دنوں میں طے کی اور ریاض پہنچے جہاں انکا استقبال شہر کے عمائدین نے کیا۔
سفر کے دوران مہم جو نوجوانوں نے سعودی عرب کا پرچم اٹھائے رکھا جس کا مقصد انکی جانب سے مملکت کے لیے وفا اور محبت کا اظہار تھا۔
دوسری جانب اخبار24 کا کہنا ہے کہ مہم جو نوجوانوں کا مقصد یتم اور معذور افراد کے لیے فلاحی انجمن قائم کرنا بھی ہے ۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: