Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70 دن جاری رہنے والا ’ریاض سیزن‘

ریاض سیزن کے پروگرام شہر کے 12 مختلف مقامات پر ہوں گے.
ریاض سیزن کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ یہ 70 دن تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے آنے والے ثقافتی طائفے اور تفریحی ٹیمیں شو کریں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہنے والے ریاض سیزن کے پروگرام شہر کے 12 مختلف مقامات پر ہوں گے۔
 یہ روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے جس میں معاشرے کے مختلف طبقات کی دلچسپی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ریاض سیزن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں روزانہ 100سے زیادہ تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

 شہر بھر میں روزانہ 100 سے زیادہ تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوں گی

انتظامیہ نے کہا ہے کہ مختلف قسم کی سرگرمیوں کے لیے ریاض بولیورڈ، ریاض فرنٹ، ریاض کار شو، ریاض ونٹر ونڈر لینڈ، ریاض اسٹیڈیم، ڈپلومیٹک ایریا، المربع، الملز، وادی نمار، نبض الریاض، ریاض سفاری اور ریاض صحاری منتخب کیا گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں کا اس لیے انتخاب کیا گیا ہے تاکہ تمام رہائشیوں کی دسترس میں ہو۔
ریاض سیزن میں تھری ڈی ڈانسنگ فائنٹین، افتتاحی مارچ، کھلے میدان میں لونا سینما شو، اپ سائڈ ڈائون گیلری، لیگ آف لیجنڈز اور 5 کلو میٹر مارچ میں رنگوں کی بارش جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
ریاض سیزن میں قدیم عدنی ہوٹل میں کلاسیکل یمنی کھانے او رمیوزک کے ساتھ لائیو شو پیش کئے جائیں گے۔ قدیم کلاسیکی گانوں کو جدید طرز پر پیش کرنے کا اہتمام کیا جائے گا۔
ریاض کامیڈی نائٹ میں سوشل میڈیا ہیرو پرفارمنس کریں گے۔ مزاحیہ تھیٹر شو بھی سیزن کا حصہ ہیں۔ مقامی اور عرب فنکار بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

 دنیا بھر سے آنے والے ثقافتی طائفے اور تفریحی ٹیمیں شو کریں گی

بازوں کا بھی مقابلہ ہوگا۔ بچوں کے لیے تفریحی اور سائنسی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ سفاری ریاض میں صحرا کی سیر کروائی جائے گی۔
گاڑیوں کی ریس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ کلاسیکل گاڑیوں کا شو بھی ہوگا۔ فائر شو بھی روزانہ کی بنیاد پر ہوا کریں گے۔ 
ریاض سیزن میں عالمی فٹبال ٹیمیں دوستانہ میچ کھیلیں گی۔ بچوں کے لیے تپتے صحرا میں آئس لینڈ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عالمی سرکس بھی سیزن کا حصہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ریسلروں کے درمیان بھی مقابلے ہونگے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: