Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو بارش کے لیے خصوصی نماز پڑھی جائے گی

شاہ سلمان نے جمعرات کو نماز استسقاء پڑھنے کی اپیل کی ہے (فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جمعرات کو بارش کے لیے خصوصی نماز (صلاۃ الاستسقاء) کی ہدایت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ اسلامی روایات پر عمل اور پیغمبر اسلام کی پیروی کرتے ہوئے بارش کی نماز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر سب لوگ اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کریں۔ 
شاہ سلمان کی ہدایت پر حرمین شریفین سمیت مملکت بھر کی مساجد کے علاوہ تمام سکولوں میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق جب لوگ خشک سالی میں مبتلا ہوں تو انہیں صلاۃ استسقاء (بارش کے لیے خصوصی نماز) ادا کرنی چاہئے۔ جب بھی مدینہ میں بارش نہیں ہوتی تھی اور وہاں کے باشندوں کو اس کی شدید ضرورت محسوس ہوتی تو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم بارش کی نماز کا اہتمام کیا کرتے تھے۔

شیئر: