Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی بڑی سڑکیں صحابہ سے منسوب

 اہم سڑکیں ممتازعلماء، دانشوروں اورمحبوب شخصیات سے بھی منسوب کی گئی ہیں۔ فائل فوٹو
وزارت بلدیات و دیہی امورکی ہدایت پر جدہ کی بڑی سڑکوں کے نام سے منسوب کر دیے گئے ہیں۔ کئی اہم سڑکیں ممتاز علماء، دانشوروں اور عوام کی محبوب شخصیات کے نام سے بھی منسوب کی گئی ہیں۔
مکہ اخبار کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور کی جانب سے سڑکوں کے نام رکھنے کے لیے باقاعدہ ایک ڈکشنری تیار کی گئی۔ علاوہ ازیں جدہ کے میئر صالح الترکی کی زیر صدارت ایک کمیٹی نے بھی بہت سارے نام تجویز کیے ہیں۔

کمیٹی نے شہر کی سڑکیں تین زمروں میں تقسیم کردی ہیں۔ فائل فوٹو

جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے بتایا ہے کہ شہر کی سڑکیں تین زمروں (الف، ب، ج) میں منقسم ہیں۔ کمیٹی کی ذمہ داری یہ ہے کہ سڑکوں اور میدانو ں کے نئے نام رکھے جائیں یا پرانے نام تبدیل کیے جائیں۔ یہ سارا کام مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا جائے۔
(الف) زمرے میں آنے والی سڑکوں کو صحابہ اور مملکت کی سطح پر سیاسی، اقتصادی اور سائنسی شعبوں میں نام کمانے والی اعلیٰ شخصیات سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(ب ) والے زمرے میں آنے والی سڑکوں کے نام ممتاز علماء اور ایسے دانشوروں سے منسوب کیا گیا جن کی علمی و فکری حیثیت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں شہدائے وطن سے بھی متعدد سڑکیں منسوب کی گئیں۔
(ج) زمرے میں آنے والی سڑکوں کے نام ملکی اور بین الاقوامی سطحوں پر معروف شخصیات، پھولوں، درختوں اور قدرتی مناظر سے منسوب کیے گئے ہیں۔                      
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: