Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا جدہ، مکہ ہائی وے منصوبہ 51 فیصد مکمل

ہائی وے کی مجموعی لمبائی 75 کلو میٹر ہے، اس پر حد رفتار 140 رکھی جائے گی ( فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ اور مکہ مکرمہ جو جوڑنے والی نئی ہائی وے پر 51 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ یہ ہائی وے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست مکہ مکہ جاتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’نئی ہائی وے کی مجموعی لمبائی 72 کلو میٹر ہوگی۔ اس میں حد رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی جائے گی جس کے باعث جدہ سے مکہ مکرمہ کا سفر 35 منٹ میں ہوگا‘۔

گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’منصوبے پر آدھے سے زیادہ کام ہوچکا ہے۔ یہ دو طرفہ شاہراہ ہے جس میں ہر طرف 4 ٹریک رکھے گیے ہیں‘۔
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’نئی ہائی وے مکہ مکرمہ میں تیسری رنگ روڈ سے شروع ہوتی ہے اور جدہ میں ایئرپورٹ پل پر ختم ہوتی ہے‘۔

نئی ہائی وے کے باعث حجاج اور عمرہ زائرین کو ایئر پورٹ آنے جانے کےعلاوہ ازیں جدہ کے شمال میں واقع محلوں کے رہائشیوں کو سہولت حاصل ہوگی۔ 
 

شیئر: