Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی کی نئی لہر کب تک جاری رہے گی؟

ویک اینڈ پر سردی کی لہر ٹوٹ جائے گی موسم معمول پر آجائے گا۔فوٹو: سوشل میڈیا
فلکیاتی علوم کی عرب تنظیم کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں جمعرات سے موسم میں ٹھہراﺅ آجائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الزعاق نے کہا کہ’ویک اینڈ پر جمعرات، جمعہ اور ہفتے کو سردی کی لہر ٹوٹ جائے گی اور موسم معمول پر آجائے گا۔ رات کے وقت موسم معتدل رہے گا‘۔ 
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مقامی باشندے اور مقیم غیر ملکی راحت محسوس کریں گے۔

مشرقی ریجن اور نجران میں گرد وغبار سے حد نظر کم ہوجائے گی (فوٹو: سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اچانک دوبارہ شدید سردی شروع ہوگئی۔ رواں ہفتے کے دوران رات کے وقت خصوصاً اور دن کے وقت عموماً ملک بھر میں سردی کی شدید لہر محسوس کی گئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’ریاض میں گرد وغبار کی لہر جاری رہے گی۔ مشرقی ریجن اور نجران میں گرد وغبار کی وجہ سے حد نظر کم ہوجائے گی۔ مکہ، مدینہ اور جنوب مغربی بالائی علاقوں میں بھی گرد وغبار چھایا رہے گا‘۔
 

شیئر: