Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصاویر : مکہ مکرمہ کی شاہراہوں پر ہو کا عالم

جن سڑکوں پر دن رات چہل پہل تھی وہاں آج کل سناٹا چھایا ہوا ہے ( فوٹو: سبق)
’مکہ مکرمہ کے باسی سوتے نہیں‘۔ یہ محض مقولہ ہی نہیں بلکہ حقیقت بھی ہے۔ مکہ مکرمہ دنیا کا وہ شہر ہے جہاں کے باسی نہیں سوتے۔ دن ہو یا رات یہاں ہر وقت چہل پہل ہی نہیں رہتی بلکہ ازدحام بھی رہتا ہے۔

مگر وہ شہر جو کبھی نہیں سوتا تھا، کورونا وائرس کی وجہ سے وہاں رات کے وقت ہو کا عالم ہے۔

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگا دیا ہے۔

اب مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض میں کرفیو کی مدت بڑھاتے ہوئے دوپہر 3 بجے سے کردی ہے۔ اس کا نفاذ آج جمعرات سے ہوگا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق کرفیو کے دوران شہری و غیر ملکیوں نے انتہائی تعاون اور شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں تک محدود ہیں۔
شہر کی متعدد اہم شاہراہوں کی تصاویرسے اندازہ ہوتا ہے کہ جہاں چند دن پہلے تک چہل پہل تھی وہاں آج کل ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

شیئر: