Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین بجے سے کرفیو، وزارت داخلہ کا سکیورٹی پلان کیا ہے؟

کرفیو کا وقت جمعرات سے دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک کے تمام ریجنز کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی کا نفاذ جمعرات کو سہ پہر تین بجے سے ہو رہا ہے۔ 
ریاض، مکہ اور مدینہ میں آنے جانے پر مکمل پابندی ہوگی، تینوں شہروں میں کرفیو کا وقت جمعرات سہ پہر تین بجے سے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ 
وزارت داخلہ نے ریاض مکہ اور مدینہ آنے جانے پر پابندی کے فیصلے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل طلال الشلھوب نے جاری بیان میں کہا کہ ’ریاض، مکہ اور مدینہ منورہ شہروں میں آنے جانے پر پابندی کے فیصلے کا نفاذ  جمعرات سے ہوگا- تینوں شہروں کے اطراف سکیورٹی چیک پوسٹیں اس پر عمل درآمد کرائیں گی۔‘
سبق ویب اور اخبار 24 کے مطابق الشلھوب نے بتایا کہ ’سعودی عرب کے 13 ریجنز (صوبوں) کے درمیان آمدورفت پر پابندی کو ہر علاقے کے سکیورٹی سنٹر منظم کریں گے۔‘
سکیورٹی سینٹرز کو عمل درآمد کی باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں-
الشلھوب کے مطابق مملکت کے تمام 13 صوبوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والی کسی بھی شاہراہ پر سفر کی اجازت نہیں ہوگی- ان میں شاہراہیں ’ذیلی سڑکیں’ زرعی راستے اور پگڈنڈیاں شامل ہیں-
سکیورٹی فورسز کے اہلکار تمام 13 صوبوں کی سرحدوں کی 24 گھنٹے نگرانی کریں گے-

قصیم روڈ پر چیک پوسٹ آنے جانے سے روکے گی- (فوٹو: عرب نیوز)

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ریاض شہر میں مندرجہ ذیل مقامات پر شہریوں کو آنے جانے سے روکا جائے گا-
قصیم روڈ پر چیک پوسٹ آنے جانے سے روکے گی-
صلبوخ کمشنری میں سکیورٹی فورس کے اہلکار چیک پوسٹ قائم کر چکے ہیں-
ریاض اور مشریق ریجن کو جوڑنے والی شاہراہ پر سعد نامی مقام پر چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے-
ریاض طائف شاہراہ پر القدیح میں چیک پوسٹ بنادی گئی ہے-

سکیورٹی فورس کے اہلکار 24 گھنٹے نگرانی کریں گے (فوٹو: عرب نیوز)

دیراب، الخرج روڈ، الخرج کی قدیم روڈ اور رماح میں نئی چیک پوسٹ بنائی گئی ہے۔
مکہ آنے جانے والوں کو روکنے کے لیے جدہ شاہراہ پر الشمیسی چیک پوسٹ 'قدیم جدہ روڈ پر الشمیسی کے بالمقابل چیک پوسٹ' سبوحہ تحصیل (سی)، 'الکر' الکعکعیہ اور النواریہ میں چیک پوسٹ ہے۔
الھجرہ روڈ پر واقع چیک پوسٹ، ینبع روڈ پر الفریش چیک پوسٹ، تبوک روڈ پر الحفیرہ چیک پوسٹ مدینہ ریجن میں نگرانی کریں گی۔

شیئر: