Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایتھوپیئن وزیر خارجہ کی ملاقات، کویتی ہم منصب سے رابطہ

دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں ایتھیوپیا کے ہم منصب کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور وزارت کے انڈرسیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویت کے نئے وزیرخارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
انہوں نے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ خلیجی اقدامات کو فروغ دینے اور مشترکہ علاقائی مفادات کی سپورٹ کے لیے مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے متعدد علاقائی ایشوز اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات کی۔

 

 

شیئر: