Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری اور انڈین باربر گرفتار

باربر کو گھر بلا کر بال بنوانے والی وڈیو وائرل  تھی-(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں گھر پر غیر ملکی باربر سے بال کٹوانے والے سعودی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی-
پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر سعودی شہری اور انڈین حجام کو گرفتار کرلیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا پر سعودی شہری کی جانب سے باربر کو گھر بلا کر بال بنوانے والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  تھی-
وڈیو میں ایک شہری اپنے گھر پر ایک انڈین باربر سے بال بنوا رہا تھا جس کی دکان کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت بند کردی گئی تھی-
پولیس نے وڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا- ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے-
پولیس ترجمان نے  نے بتایا کہ ’قصیم کے شہری اور انڈین باربر دونوں نے احتیاطی تدبیر کی کھلی خلاف ورزی کی تھی۔‘
’مقامی شہری نے ایک طرح سے اپنی خلاف ورزی پر فخر کا اظہار وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کرکے کیا تھا۔‘

شیئر: