Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر ایک اور شہری گرفتار

کورونا وائرس سے متعلق وائس کلپ سوشل میڈیا پر وائرل کیاتھا (فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب میں قصیم پولیس نے  نئے کورونا وائرس  سے متعلق افواہیں پھیلانے والے  ایک اور مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے-
چالیس سالہ سعودی نے سوشل میڈیا پر وائس کلپ جاری کردیا تھا جس میں کورونا کے حوالے سے من گھڑت باتیں کی گئی تھیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحبیانی نے کہا کہ ’کورونا وائرس سے متعلق وائس کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایک مقیم غیر ملکی قصیم ریجن کی البدائع کمشنری میں تجارتی مرکزمیں شاپنگ کے لیے استعمال کی جانے والی ٹرالیوں کو وائرس سے آلودہ کررہا ہے‘-
’مقامی شہری کا مقصد غلط دعوی اور من گھڑت باتیں کرکے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں خوف وہراس پیدا کرنا تھا‘-

وائس کلپ کے بارے میں  تحقیقات کی جارہی ہے-(فوٹو عاجل)

قصیم پولیس کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورس کی سراغرساں ٹیم نے وائس کلپ سوشل میڈیا پر ڈالنے والے  مقامی شہری کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا-
’زیر حراست شہری عمر کے چوتھے عشرے میں ہے اور اب اس سے وائس کلپ کے بارے میں باقاعدہ تحقیقات کی جارہی ہے‘-
یاد رہے کہ قصیم ریجن پولیس  اس سے قبل ایک اور شہری کو گرفتار کیا تھا جس کی ’سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ متعدد ریجنوں میں کورونا مریضوں کے اعداد و شمار بتا رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق ’شہری کی ویڈیو سے ایک طرف معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا ہے تو دوسری طرف غیر حقیقی اعداد وشمار پہنچے ہیں‘۔
’سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانا اور بے بنیاد معلومات فراہم کرنا سائبر کرائم میں شامل ہے جس پر سخت سزائیں مقرر ہیں‘۔

شیئر: