Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 احتیاطی تدابیر نہ کرنے پر ہسپتال کا ایمرجینسی وارڈ سیل

حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر ہسپتال کا شعبہ سیل کیاگیا(فوٹو، اخبار 24)
حائل ریجن میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نجی ہسپتال کے ایمرجینسی وارڈ کو سیل کر دیاگیاہے۔
ہسپتال میں مقررہ قواعد کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں۔ حائل ریجن کے ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے شعبہ ہنگامی امداد میں کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھی جو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کی جانی تھیں۔

کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے(فوٹو، اخبار 24)

مقامی ویب نیوز اخبار24کے مطابق وزارت صحت کے ریجنل ٹیموں نے ہسپتال کا دورہ کیا اس دوران متعدد خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہسپتال کا شعبہ ہنگامی امداد کو فوری طور پر سیل کر دیاگیا۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جاچکی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ہسپتالوں میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکے۔
احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے کےلیے وزارت صحت کی ٹیمیں مسلسل ہسپتالوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں تاکہ ان امور کا جائزہ لیا جاسکے کہ انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر کتنا عمل کیاجارہا ہے۔
وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہسپتال یا طبی ادارے میں اگر مقررہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئی ہوں تو انکے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

شیئر: