Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر بیٹھے علاج کی سہولت ’اناۃ‘ ایپ پر

ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فارمیسی دوائیں فروخت نہیں کرتے۔ (فوٹو: عاجل نیوز)
 سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کے تحت سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کر دیا ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی ڈاکٹروں کو ٹیلی فون پر اپنا مرض بتا کر (اناۃ) ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن نسخہ حاصل کرسکتے ہیں- ڈاکٹروں کو اس کی اجازت دے دی گئی ہے-
مذکورہ سہولت کی وجہ سے مریض قریبی فارمیسی سے نسخہ دکھا کر دوائی خرید سکیں گے-

ایپ کے ذریعے آن لائن نسخہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ (فوٹو: عاجل نیوز)

یاد رہے کہ سعودی عرب میں فارمیسیوں پر پابندی ہے کہ وہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر صارفین کو دوائیں فروخت نہ کریں-
 موجودہ حالات میں مریضوں کا ڈاکٹروں کے پاس نہ جانا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں رکاوٹ بنے گا اسی لیے یہ سہولت دی گئی ہے-
یاد رہے کہ (اناۃ) ایپلی کیشن وزارت صحت اور سعودی ہیلتھ اسپشلائزیشن کی سرکاری ویب سائٹ ہے-
مذکورہ ایپ کے ذریعے مملکت میں لائسنس یافتہ ڈاکٹروں کو آن لائن نسخہ جاری کرنے کی سہولت دی گئی ہے-
اس کی بدولت ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان ربط و ضبط کی سہولت بھی مل رہی ہے جبکہ خود ڈاکٹر حضرات اس ویب سائٹ کی مدد سے ایک دوسرے سے اپنے تجربات کا تبادلہ بھی کررہے ہیں-
واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ معمولی بیماری کا علاج کرانے کےلیے بھی ہسپتال جانے سے پریشان ہیں۔
بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ہرطرح کا مریض آتا ہے ہمیں معلوم نہیں کہ کون شخص وائرس کا حامل ہے اس لیے احتیاط کے طور پر آن لائن نسخے کی سہولت کافی بہتر ہے۔

شیئر: