ہفتہ 4 اپریل 2020 14:02
مکہ مکرمہ کی شاہراہ سنسنان پڑی ہے جبکہ کلاک ٹاور نظر آرہا ہے
مکہ مکرمہ میں پہلے شام 3 سے صبح 6 بجے تک اور ابھی چوبیس گھنٹے کرفیو لگایا گیا
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون پر سختی سے عمل کریں
کورونا وائرس سے بچاو اور اس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے کرفیو نافذکیا گیا ہے
حرم شریف اور صحن مطاف کو مسلسل جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے
سعودی سرکاری نیوز چینل الاخباریہ کے مطابق شہر بھر میں کرفیو کے دوران حرم مکی شریف میں نمازوں کی ادائیگی کی اجازت صرف حرمین انتظامیہ کے عملے کو ہے
جدہ بلد بازار کی گلیاں سنسنان پڑی ہیں۔۔اشیائے خورونوش لے جانے والے ٹرک اور گاڑیاں کرفیوسے مستثنی ہیں





