Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الدواسر کے بازار میں معمر سعودی شہری کی قدیم دکان

اس دکان سے وابستگی کو پانچ دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ گزرچکا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کی وادی الدواسر کمشنری میں آج بھی ایک ایسی دکان ہے جو قدیم زمانے کی یاد دلاتی ہے۔
 80 سالہ دکاندار ’ناصرالبرقان‘ کا کہنا ہے کہ’ اس دکان سے وابستگی کو پانچ دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ گزرچکا ہے۔‘
حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 50 برسوں نے پورے علاقے کو یکسر تبدیل کردیا مگر ناصر البرقان کی چھوٹی سے دکان میں داخل ہونے والوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ آج بھی پرانے زمانے کی کسی دکان میں ہیں یا ٹائم مشین کے ذریعے وقت 50 برس پیچھے لوٹ گیا ہے۔
معمر شہری ناصرالبرقان کی دکان میں آج بھی وہی قدیم لکڑی کی الماریاں نصب ہیں جبکہ شیلف میں اشیا اسی طرح سجائی گئی ہیں جیسا ماضی میں رواج تھا۔
اس زمانے میں دکان کے سامنے بالٹیوں میں اجناس بھرا ہوتا تھا جبکہ میز کرسی پر انواع و اقسام کی اشیا بکھری پڑی ہوتیں۔
ناصر البرقان کا کہنا تھا ’ دکان سے ماضی کی بے شمار یادیں جڑی ہوئی ہیں جنہیں وہ ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔‘
اگرچہ علاقہ بدل چکا ہے مگر میں آج بھی عہد رفتہ میں جی رہا ہوں۔ اسی دکان سے  اپنے بچوں کی حلال طریقے سے پرورش کی یہی ہماری روزی کا بہترین ذریعہ ہے جسے آج بھی میں اسی طرح رکھتا ہوں جیسے پہلے تھی۔

 

شیئر: