Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں خالی سڑکیں، ویران شہر: تصاویر

دنیا بھر میں اپنے کیسینوز کے لیے مشہور امریکی شہر لاس ویگاس میں بھی لاک ڈاؤن ہے (فوٹو: اے پی)
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن ہے۔ مشہور اور تاریخی شہروں سے لے کر مصروف ترین سڑکوں اور چوراہوں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے جیسا کہ خبر رساں ادارے اے پی اور روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سپین کے شہر بارسلونا کے مشہور کیتھڈرل چرچ کے سامنے ایک خاتون اپنے کتے کے ساتھ موجود ہے اور فون سے چرچ کی عمارت کی تصویر بنا رہی ہیں۔

اٹلی کے شہر میلان کے پیاز ڈل ڈیومو کے اس مشہور مقام پر عام دنوں میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے پیدل چلنا مشکل ہوتا ہے مگر کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد یہاں اکا دکا لوگ ہی نظر آتے ہیں۔

امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز سکوائر کو دنیا کا ہر سیاح مصروف ترین جگہ کے طور پر جانتا ہے مگر امریکہ میں اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ اس ریاست نیویارک ہے اور ٹائمز سکوائر کی روشنیوں میں صرف پولیس اہلکار اور ان کی گاڑیاں ہی دکھائی دیتی ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی اس سڑک پر عام طور پر ٹریفک جام کے مناظر ہوتے ہیں مگر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران صرف ضروری کام کے لیے نکلے شہریوں کی گاڑیاں ہی نظر آ رہی ہیں۔

یہ پاکستان کے شہر لاہور میں واقع تاریخی بادشاہی مسجد ہے جہاں عام طور پر جمعے کی نماز ادا کرنے کے لیے سینکڑوں نمازی اکھٹے ہوتے ہیں مگر آج کل کورونا وائرس کے باعث جمعے کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے مسجد کا صحن بالکل خالی ہے۔

شیئر: