Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک طرف کورونا، دوسری جانب قدرت کے ہوشربا نظارے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق قدرتی ماحول میں بہتری آئی ہے۔ 
زمین کے تحفظ کا عالمی دن ” ورلڈ ارتھ ڈے 22 اپریل کو منایا جا رہا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی تصاویر میں  زمین پر قدرت کے حسین مناظر کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اپریل کے وسط میں بلیو بیل پھولوں نے ایک کارپٹ بنا دیا ہے اور بیلجیئم کے ہیلربوس جنگل کو نیلا جنگل بھی کہا جاتا ہے۔

سٹیفورڈشائر کے گاوں ماو کوپ میں پنک سوپر مون کا نظارہ جب چاند زمین کے قریب آجاتا ہے اور معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

اٹلی کے کوہ پیما مالگا سیاپیلا میں منجمد آبشار پر چڑھائی کررہے ہیں۔

ایک زرافہ نیروبی میں ریلوے لائن کے پاس سے گزر رہا ہے۔

ایک نر ہرن بیلاروس میں واقع ایک گاوں کے کھیتوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فرانس کے پہاڑوں پر اڑان بھرتا نو سال کی عمر کا عقاب جس کی دم سفید رنگ کی ہے۔
  

یونان میں سمندر کی تہہ میں موجود پلاسٹک کے کچرے کی تصویر

لاس انجلیس میں پھولوں کی شاخوں پر مکڑی کے جالے پر شبنم کے قطرے
 

شیئر: