Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خدمات کے معیار کی نگرانی‘ مسجد نبوی میں سمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کا افتتاح

معیار اور کارکردگی کی نگرانی ڈیجیٹل طریقے سے کی جاسکے گی۔ ( فوٹو: المدینہ)
سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد نبوی میں رمضان منصوبے کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے سمارٹ انجینئرنگ سینٹر کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ادارہ امورحرمین کی جنرل اتھارٹی کے سی ای او انجینئرغازی بن ظافر الشھرانی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
 اتھارٹی کا کہنا ہےاسمارٹ انجینئرنگ سینٹرکے ذریعے مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور کارکردگی کی نگرانی بہتراور ڈیجیٹل طریقے سے کی جاسکے گی۔
سمارٹ سسٹم  ڈیجیٹل آپریشنل ڈیٹا سے منسلک انٹرایکٹو سکرینز سے لنک ہو گا جس کے ذریعے زائرین  کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
حرمین اتھارٹی کا کہنا تھا ’سمارٹ سنٹر کا مقصد جدید ترین و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زائرین خدمات کے حوالے سے منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔‘

 

شیئر: