Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ایڈوانس فارماسیوٹیکل فیکڑی، 650 ملین ریال کی سرمایہ کاری

 ایڈوانس فارما سٹیوکل فیکٹری کا مجموعی رقبہ 38 ہزارمربع میٹر ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرصنعت و معدنی وسائل بندرابراہیم الخریف نے انڈسٹریل زون ’مدن‘ میں ایڈوانس فارماسٹیوکل فیکٹری ( بی فارما) کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر ’مدن‘ کے سی ای او انجینیئرماجد العرقوبی کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نئی فیکٹری قومی سٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک ہے۔ فیکٹری کے پہلے مرحلے میں 450 ملین ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
دوسرے مرحلے کے اختتام تک سرمایہ کاری کی مجموعی لاگت 650 ملین ریال سے متجاوز کرجائے گی۔
فیکٹری کا مجموعی رقبہ 38 ہزارمربع میٹر ہے، جو اعلی معیار کا انجینئرنگ شاہکار ہے۔
فیکٹری مکمل طور پرآٹومیشن سسٹم کے تحت تیار کی گئی ہے۔ آپریشن اور پروڈکشن کے تمام مراحل خود کار اور جدید ترین سسٹم کے تحت کیے جاتے ہیں۔

مشرق وسطی کی سطح پر اپنی نوعیت کی جدید ترین فیکٹری ’بی فارما‘ میں جراثیم کش مصنوعات کی پیداواری صلاحیت پہلے مرحلے میں 250 ملین یونٹس ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے کے مکمل پونے تک پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر سالانہ 450 ملین یونٹ کردیا جائے گا۔
فیکٹری میں ہنگای اور انتہائی نگہداشت کی ادویات، آنکھوں کے قطرے، سانس سےمتعلق ادوایات ، معدے اور ہیموسٹاسس کی مصنوعات شامل ہیں۔

فیکٹری کے منصوبے سے روزگار کے بھی مواقع پیدا ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 250 جبکہ دوسرے مرحلے کے اختتام تک کارکنوں کی تعداد 600 تک پہنچ جائے گی۔ مقامی افرادی قوت کو بھی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
فیکٹری کے سی ای او رضوان بترجی نے یقین دلایا ’ فیکٹری کے قیام سے مقامی افراد کو روزگار کے بہتر مواقع میسرآئیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ فیکٹری کا مقصد برآمدات کو بڑھانا ہے، تقریبا 30 فیصد پروڈکشن خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور شمالی افریقہ کی مارکیٹوں کے لیے مخصوص ہو گی۔‘

 

شیئر: