Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وبا کے دوران لوگوں کی عبادت تصاویر میں

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نہ تو عبادت گاہوں میں جا سکتے ہیں اور نہ ہی اجتماع کر سکتے ہیں، ایسے میں دنیا کے مختلف مذاہب کے لوگ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عبادت کر رہے ہیں۔
اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں بھی رمضان کی وہ رونقیں تو نہیں رہیں جو ہر سال ہوا کرتی تھیں۔ یہاں بھی نہ لوگ بڑی تعداد میں مساجد میں جا کر عبادت کر سکتے ہیں اور نہ ہی اجتماعی افطاری ممکن رہی ہے۔ 
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس وبا کے دوران کس طرح عبادت کر رہے ہیں۔

یہ تصویر پاکستان کے شہر کراچی کی ایک مسجد کی ہے جس میں دو افراد سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے عبادت میں مصروف ہیں۔

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کی نیشنل مسجد میں چند افراد کو نماز تراویح ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملائشیا میں بھی کورونا کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے۔

جارجیا کے تبلیسی شہر میں مسیحی مذہب کے پیروکار ایک چرچ کے باہر سماجی فاصلہ قائم رکھ کر کھڑے ہیں اور احترام کے ساتھ سروس سننے میں مگن ہیں۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں واقع یہ چرچ 17 ویں صدی کا ہے جس میں پادری صبح سویرے ایسٹر سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔

ان خواتین کا تعلق انڈونیشیا کے شہر باندہ اسیح سے ہے جہاں وہ ماسک پہنے المقمور مسجد میں عبادت کر رہی ہیں۔

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں یہ خاتون الیگزینڈر نیوسکی چرچ میں پام سنڈے سروس میں شامل ہیں۔

افغان صوبے ہرات کی جامی مسجد میں لی گئی اس تصویر میں ایک شخص کو رمضان کے مقدس مہینے میں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر: