Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ جو منٹوں میں پرکشش بنائے

آور گلاس مڈل ایسٹ کی سینیئر ریجنل میک اپ ٹرینتر چی شیوکیٹ یہ راز کھولتی ہیں کہ کیسے آپ اپنی اگلی ویڈیو کال کے لیے منٹوں میں سادہ اور نفیس حسن حاصل کر سکتی ہیں۔
جِلد کو تیار کریں

’آپ کو اپنی جلد کو تیار کرنے کی ضرورت ہے چاہے آپ سادہ سا ہلکا میک اپ کریں یا پھر بہت زیادہ پرکشش‘
میک اپ ٹرینر تجویز کرتی ہیں کہ آور گلاس ویل منرل پرائمر لگانے سے قبل اپنی جلد کو اچھی طرح صاف کر لیں۔
’پرائمرز نہ صرف میک اپ کے لیے نرم سطح بناتے ہیں بلکہ سرخی کو بھی چھپاتے ہیں، مساموں، ماتھے اور آنکھوں کے اطراف کی لکیروں اور جھریوں کی ظہورپذیری کو بھی کم کرتے ہیں، اور دھوپ سے بچاتے ہیں‘
روپ بدلیں مگر احتیاط سے

کنسیلر کے ذریعے آنکھوں کے نیچے، ناک کے ارد گرد اور ہونٹوں کے نیچے سایوں کو کم کریں۔
’کنسیلر سے چند نشان چہرے کے تمام حصوں پر لگائیں اور برش یا اسفنج کے ذریعے پھیلاتے جائیں‘
شیوکیٹ اس مقصد کے لیے آور گلاس وینش ایئربرش کنسیلر پسند کرتی ہیں۔
یہ اچھا فارمولا ہے یہ نہ صرف سیاہ دھبوں اور داغوں کو چھپاتا ہے بلکہ نظر نہ آنے والی بغیر شکن کی تہہ بھی بناتا ہے
شخصیت میں نکھار لائیں

شیوکیٹ کہتی ہیں ’زوم کال پر لائٹنگ کسی کا زیادہ لحاظ نہیں کرتی اور سکرین پر آپ کا نظر آنا متاثر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا ’ایسے میں برونزر کا ٹچ آپ کی جلد کو فطرتی اور سنہری روپ دے گا۔‘
انہوں نے ایک بار پھر آور گلاس کے دی ایمینٹ لائٹننگ برونزر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وارم برونز شیڈ مہیا کرتا ہے۔ آپ ایک صحت مند چمک حاصل کرنے کے لیے اس کو پورے چہرے پر لگا سکتی ہیں یا پھر اس فارمولے کو لگا کر اپنے خدوخال کو نمایاں کر سکتی ہیں، اس کو کنپٹی، گالوں اور منہ کے نچلے حصوں پر لگایا جا سکتا ہے۔‘
آنکھوں اور بھنوئوں کی باری

شیوکیٹ کہتی ہیں ’زوم کال کے لیے بھنوئوں پر گھنٹوں وقت خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے برو جیل کافی ہے، وہ لیں اور بھنوئیں سنوار لیں۔‘
اس کے لیے وہ کوئی اچھی قسم کا فارمولا جیسے آور گلاس ارچ برو مائکروفائبرتجویز کرتی ہیں اس کے بعد مسکارا کی مدد سے آنکھوں میں کشش پیدا کی جا سکتی ہے۔
’یہ آپ کے چہرے کو جاذب نظر بنانے میں مدد دے گا۔‘
کچھ مزید ٹپس

اپنے میک اپ کے آخری مرحلے میں اپنے ہونٹوں اور گالوں پر ضرورت کے حساب سے رنگ لگائیں۔
اس کے لیے شیوکیٹ کہتی ہیں کہ ہونٹوں کی نمی کے لیے آور گلاس گرل لپ سٹائلو بہترین ہے اس کی بدولت اوپری اور نیچے کے ہونٹوں کا ایریا تروتازہ اور نرم رہتا ہے۔
’دوہری خصوصیات پر مشتمل یہ فارمولا چہرے کے نکھار میں دو گنا تک اضافہ کرتا ہے۔‘
میک اپ آرٹسٹ کہتی ہیں کہ ’بس اپنی انگلیوں کی مدد سے اپنے گالوں پر لگا کر ہلکا سال مل لیں۔‘
 

شیئر: