Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلال مقصود کا سنیپ چیٹ پر مزاحیہ انداز

گلوکار بلال مقصود سنیپ چیٹ فلٹرز کے ذریعے اپنے مداحوں کا دل جیت جیت رہے ہیں (تصویر : فیس بک )
سنیپ چیٹ اپنے فلٹرز کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں بےحد مقبولیت اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا یوزرز فلٹرز کا استعمال کافی زیادہ کرتے ہیں۔
رمضان ہو یا کرسمس کوئی بھی تہوار ہو سنیپ چینٹ اپنے صارفین کے لیے ہر تہوار اور یہاں تک کہ خاص دنوں کے حوالےسے  بھی فلٹرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔ جیسے یوم آزادی اور عید کا دن جب عوام الناس کے علاوہ نامور موسیقار اور اداکار بھی اکثر یہی مزاحیہ فلٹرز اپنے انسٹاگرام سٹوریز کے لیے بہت خوشی سے استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔
مشہور میوزیکل بینڈ سٹرنگز کے گلوکار بلال مقصود قرنطینہ کے دنوں میں سنیپ چیٹ فلٹرز کے استعمال سے اپنے مداحوں کا دل جیت جیت رہے ہیں وہ انسٹا گرام پر کبھی گلوکاری کرتے نظر آئے تو کبھی لائیو سکیچنگ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے والد انور مقصود کے ساتھ لائیو سیشن  بھی کیے۔
حال ہی میں انہوں نے سنیپ چیٹ کا ایک فلٹر استعما ل کرتے ہوئے ’سونٹھریے‘ گانا گایا جو انسٹا صارفین میں بہت مقبول ہوا۔
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) on

انسٹاگرام یوزر زین جبیل نےلکھا کہ ’بلال اتنے مزاحیہ ہو سکتے ہیں میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔‘

کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان سے ان کا سنیپ چیٹ آئی ڈی بھی پوچھی۔ اس سے قبل انسٹا گرام پر بلال نے “اکڑ بکڑ” گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اورلکھا تھا کہ ’یہ وہ گانا ہےجسےمیں بچپن میں گایا کرتا تھا۔ سکول کے اساتذہ مجھے یہ گانا سننے کے لیے کلاس رومز میں بلایا کرتے تھے۔‘

اس کے علاوہ وہ آرٹ ورک میں بھی مہارت رکھتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال نے دونوں ہاتھوں سے بیک وقت انتہائی مہارت کے ساتھ ایک پوٹریٹ بنائی جس میں انھوں نے لاک ڈاؤن کی صورتحال کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے۔

 

شیئر: