Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں کورونا خلاف ورزیوں پر بلدیہ کی کارروائیاں

بلدیہ کی جانب سے تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
تبوک ریجن میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل بھی کی جاچکی ہیں جبکہ بعض کو تنبیہی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں ـ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریجنل بلدیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہےکہ بلدیہ کی ٹیمیں مختلف مارکیٹوں کا دورہ مسلسل کررہی ہیں تاکہ وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات کو یقینی بنایا جائے۔

وزارت صحت کی جانب سے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

 ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ریجن میں بلدیہ کی ٹیمیں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں کا خاص طور پر سروے کرتی ہیں تاکہ وہاں صفائی کے معیار کو جانچا جاسکے۔ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
بلدیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت کی جاری کردہ ہدایات پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن میں سماجی فاصلوں کے دوری کا اصول، اشیائے خورونوش کی دکانوں میں خاص کر کارکنوں کا ماسک اور دستانون کا استعمال اور مارکیٹوں میں جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنےوالے تھرمل سسٹم کی فراہمی شامل ہے۔
بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنانے کےلیے مارکیٹوں اور خاص کر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں پرتفتیشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو تینی بنایاجائے ۔

 حفاظتی اقدامات کے تحت مارکیٹس کی انتظامیہ کاہگوں کو دستانے مہیا کرنے کی پابند ہیں (فوٹو، ایس پی اے)

اس ضمن میں بلدیہ کی جانب سے دکانوں اور تجارتی مراکز کو وزارت صحت کے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہدایات سے آگاہ کیاجاچکا ہے تاکہ ان پرعمل کیاجائے، سپراسٹورز اور مارکیٹس کی انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہےکہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے آنے والے صارفین کے لیے دستانے اور سینیٹائزر کا خصوصی اہتمام کریں

شیئر: