Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کا امریکہ میں سٹورز کھولنے کا فیصلہ

ایپل کمپنی نے یہ اقدام کاروبار کو جاری کے لیے کیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اگلے ہفتے سے امریکہ میں لاک ڈاؤن کے باعث بند کیے جانے والے اپنے سٹورز کھولنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکہ میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 635 اموات ہوئی ہیں۔
ادھر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے ہنگامی فنڈز کے لیے کسی جلدی میں نہیں ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے فیصلہ کیا ہے کہ ایلاباما، الاسکا، آئی ڈاہو اور جنوبی کیرولینا میں کھولے جانے والے سٹورز میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گے، جیسا کہ دکان میں سب کا ماسک پہننا یقینی بنانا۔
تاہم ایپل انتظامیہ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن آرڈر کر لیں یا سٹور پر صرف سامان اٹھانے کے لیے آئیں تاکہ لوگوں کا ایک دوسرے سے سامنا محدود ہو۔
کمپنی نے یہ اقدام کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں متعدد کاروبار بند ہونے سے کروڑوں  لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔
دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ریلیف فنڈ منظور کرنے کہ کوئی جلدی نہیں۔

بے روزگاری سے متعلق بات پرٹرمپ کا کہنا تھا کہ، 'ہم جلدی میں نہیں۔' فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ’وہ لوگ ایک اور ٹریلین ڈالر امدادی پیکج کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وفاقی اور ریاستوں کی حکومتوں کے لیے فنڈنگ ہو گی اور تنخواہوں اور کرائیوں کا خیال کیا جائے گا۔‘
تاہم صدر ٹرمپ اس اقدام میں جلد بازی کو رد کرتے نظر آئے۔
بے روزگاری سے متعلق بات پر ریپبلیکن وزرا کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ، 'ہم جلدی میں نہیں۔'

ایپل نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن آرڈر کر لیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی کانگریس نے مارچ میں 2.2 ٹریلین ڈالر کی امداد کی منظوری دی تھی، جس سے لاکھوں خاندانوں کو مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی تھی۔
جان ہاپکنز ہونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹون کے دوران ایک ہزار چھ سو 35 اموات ہو چکی ہیں، جس سے ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 77 ہزار ایک سو 78 ہو گئی ہے۔

شیئر: