الباحہ اپنی روایتی دستکاری کے لیے بھی مشہور ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کو اس ہنر کی بنیادی گُر سکھانے کے لیے’الباحہ کرافٹسمین فورم‘ نے ایک پروگرام منعقد کیا جس کا انتظام ’ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن‘ کی طرف سے کیا گیا ہے۔
فورم کے سپروائزر نوف الحربی نے بتایا کہ فورم میں دس سپیشلائزڈ تربیتی کورسز رکھے گئے ہیں جن میں کروشیے سے گڑیاں بنانے، کھجور کے تنے اور پتوں سے بُنائی اور پتھروں اور ماربل میں کندہ کاری کے کورس بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حائل فیسٹول میں روایتی دستکاری جو وزیٹرز کو مسحور کر رہی ہےNode ID: 891963
-
الباحہ میں سٹی ہب فیسٹول جس نے ہزاروں افراد کو متوجہ کیاNode ID: 892413
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کورسز ماہر انسٹرکٹرز کی نگرانی میں کرائے جاتے ہیں جو ہنر اور روایتی مہارتوں اور جدید ڈیزائن کو ملا کر یکجا کر دیتے ہیں اور ایسا توازن پیدا کرتے ہیں جو ثقافتی ورثے کا تحفظ کرتا ہے اور آج کی مارکیٹ کی ڈیمانڈ بھی پوری کرتا ہے۔
الباحہ سمر فیسٹول کے دوسرے ہفتے میں فورم کا آغاز سنیچر کو ہوا جس میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والا یہ فورم جو حکومتی اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت میں کیا جا رہا ہے، مختلف تربیتی کورسز، مکالمے کے سیشن اور لائیو انٹرایکٹیو سرگرمیاں پیش کرتا ہے جن کا مقصد ثقافتی ورثے کو دھوم دھام سے منانا ہے۔
فورم کا مقصد ریجن کے روایتی ہنر اور ثقافتی ورثے کو یکجا کرنا اور دستکاروں اور عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔
اس سے قبل سعودی پریس ایجنسی نے بتایا تھا کہ سپیشل ٹرینرز کی نگرانی میں یہ تربیتی پروگرام، شام چار بجے ہوتے ہیں اور رات آٹھ بجے تک جاری رہتے ہیں۔

ان پروگراموں میں جن کورسسز پر توجہ دی جا رہی ہے ان میں کھجور کے تنے اور پتوں کے ساتھ چیزیں بنانے میں مہارت حاصل کرنا، السدُو کی بُنائی سیکھنا، کروشیے سےگُڑیاں بنانا اور پتھر اور ماربل میں کندہ کاری کرنا شامل ہیں۔
اس پروگرام کی نمایاں اور قابلِ دلچسی چیز السدُو کی بُنائی کا کارنر ہے جسے اس کی گہری ثقافتی اہمیت اور فنکارانہ نزاکت کے پیشِ نظر بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
السدُو بُنائی کی ایک قدیم تیکنیک ہے جسے صحراؤں میں رہنے والی خواتین کمیونیٹیوں نے شروع کیا تھا اور اس میں اُون کو رنگ برنگے دھاگوں کے ساتھ ملا کر استعمال میں لایا جاتا ہے اور ماحول سے متاثر ہو کرے نمونے بنائے جاتے ہیں۔
یہ بُنائی جیومیٹری کی شرائط کے عین مطابق ہونے کی وجہ سے مشہور ہے اور اس کی اپنی ایک مخصوص جمالیاتی حیثیت ہے۔ اس آرٹ سے خواتین دستکاروں کے ہنر اور تخلیق کا خوبصورت اظہار ہوتا ہے۔