Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک سال کے دوران 200 ثقافتی ایونٹس، 9.9 ملین وزیٹرز

مقامی اورعالمی سطح پر بک فیئر کا انعقاد اور اس میں شرکت کی گئی ( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے گزشتہ برس مقامی اور بین الاقوامی ثقافتی سرگرمیوں میں نمایاں شرکت ریکارڈ کی گئی۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں 200 سے زائد ثقافتی ایونٹس منعقد کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں وزارت کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس مملکت کے مختلف شہروں میں ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 9.9 ملین رہی جن میں سے 6.5 ملین افراد نے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل مقامات کی سیاحت کی۔
گزشتہ برس وزارتِ ثقافت نے مقامی اور عالمی پر متعدد ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ عالمی سطح پر سینما انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔ کوکنگ پروگرامز کو بھی فروغ دیا گیا۔
ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے فنون لطیفہ، ثقافتی شوز اور موسیقی کے بارے میں ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم اتھارٹی کے تعاون سے 29 فلمیں دکھائی گئیں۔
 وزارت ثقافت نے گزشتہ برس سینما کی صنعت کو فروغ دینے کےلیے 150 پروڈکشن ہا=سز کو لائسنس جاری کیے۔ پہلی  مرتبہ عربی زبان میں اوپیرا ’زرقا الیمامہ‘ کا انعقاد کیا گیا۔

 مختلف علاقوں میں 3327 دنوں تک ثقافتی پروگرامز کیے گئے (فوٹو: سبق)

مقامی اورعالمی سطح پر بک فیئر کا انعقاد اور ان میں مملکت کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی جنمیں ریاض انٹرنیشنل بک فیئر شامل تھا۔
پکوان کے فن کو فروغ دینے کےلیے ’الولیمہ السعودیہ‘ کے عنوان سے فیسٹبول کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد مقامی ریستورانوں نے بھر پور شرکت کی۔
وزارت کے تحت مملکت کے مختلف علاقوں میں 3327 دنوں تک مختلف ثقافتی پروگرامز کیے گئے جبکہ ثقافتی شعبے میں کارکنوں کی تعداد بھی 2 لاکھ 34 ہزار تک پہنچ گئی۔ ثقافی علاقوں کی سیر کےلیے آنے والوں کی تعداد 6.5 ملین سے تجاوز کر گئی۔

 

شیئر: