Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصاویر: خوف کے سائے میں بچوں کی سکولوں کو واپسی

مختلف ممالک میں لاک ڈاؤں کے بعد سکول کھلنا شروع ہو گئے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
کئی ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے اور گھروں تک محدود بچے اب سکولوں کو جانے لگے ہیں لیکن کورونا وائرس کا خوف اب بھی برقرار ہے اور سکولوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین، ویتنام، یورپ، امریکہ اور کینیڈا کے سکولوں بچے سماجی فاصلوں کو قائم رکھتے ہوئے کیسے پڑھائی کر رہے ہیں۔

فرانس کے ایک پرائمری سکول کا عملہ طلبہ کے درمیان مناسب فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے نشانات لگا رہا ہے تاکہ طلبہ کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچایا جا سکے۔

ویت نام میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سکولوں کو کھولا گیا۔ یہ تصویر لاک ڈاؤن کے بعد سکول کھلنے کے پہلے دن لی گئی ہے۔

کینیڈا میں بھی بچوں کی سکول واپسی ہوئی ہیں۔ یہ ہرے نشان مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے لگائے گئے ہیں، اساتذہ سماجی فاصلے کے اصولوں کی پیروی کے لیے بچوں کی مدد کر رہے ہیں۔

سائپرس میں ایک کلاس کے دوران ٹیچر اور طلبہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ماسک پہن رکھے ہیں۔

فرانس کے ایک پرائمری سکول میں بیت الخلا میں لکھا گیا ہے کہ ’فاصلہ رکھیں۔‘ 

اٹلی کے کلاس رومز میں بچوں کے داخلے کے  وقت ان کے ہاتھوں کو سینٹیائز کیا جاتا ہے، یورپ میں اٹلی کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

فرانس کے ایک سکول میں ایک بچی ہاتھ دھونے میں مصروف ہے، سکولوں میں بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

ویتنام میں سکول کے طلبہ نے حفاظتی ماسک پہن رکھے ہیں، یہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد ان بچوں کا سکول میں پہلا دن ہے۔
 

شیئر: