Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی ویزہ بائیو‘ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بائیومیٹرک جلد مکمل کر لیں: وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے مطابق ’بائیومیٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج کے لیے ویزہ نہیں لگے گا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج ’سعودی ویزہ بائیو‘ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیومیٹرک جلد مکمل کر لیں۔
 ترجمان وزارت مذہبی امور نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ ’حج کے ویزے کے لیے سعودی بائیومیٹرک کروانا لازم ہے، بائیومیٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا۔‘
’اگر ایپ سے بائیومیٹرک نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیرہ سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیومیٹرک کروا لیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ’سعودی تاشیرہ سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔ ‘

شیئر: