Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالات معمول پر لانے کے لیے جمعرات سے نئی حکمت عملی

ساری صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں- فوٹو سبق
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الریبعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں حالات کو تدریجی طور پرمعمول پر لانے کے لیے جمعرات 28 مئی سے نئی حکمت عملی کا آغاز کیا جائے گا .
انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لیے مرحلہ وار دو نکاتی تصور تیار کرلیا گیا ہے. حالات معمول پر آنے تک اس پر مرحلہ وارعملدرآمد کیا جائے گا.
وزیر صحت نے کہا امید ظاہر کی کہ تمام شہری اور مقیم غیر ملکی گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں گے.

آئندہ مرحلے پر عملدرآمد تدریجی شکل میں مرحلہ وار ہوگا- فوٹو سبق

 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اورسبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت نے پیر کو سعودی ٹی وی سمیت تمام ذرائع ابلاغ کے ذریعے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نیا تصور دو بنیادوں پر منحصر ہے. پہلی بنیاد یہ ہے کہ صحت حکام کورونا وائرس  کے کیسز سے کس حد تک نمٹ سکتے ہیں جبکہ دوسری کا تعلق وسیع البنیاد کورونا ٹیسٹ پالیسی اور وائرس سے متاثر ہونے والوں تک ابتدائی مرحلے میں رسائی کی صلاحیت سے ہے.
وزیر صحت کے مطابق ایک مرحلے سے دوسرے مرحلےمیں منقل ہونے سے پہلے ساری صورتحال کا گہرائی جائزہ لیاجائے گا اور صحت  کے حوالے سے منظر نامے کو دیکھ کر ہی ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں قدم رکھا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا  کہ آئندہ مرحلے کے واضح تصور پر عمل درآمد تدریجی شکل میں مرحلہ وار ہوگا. جمعرات سے آغاز کیا جائے گا اور سماجی دوری پر مبنی نئے تصور کے ساتھ حالات معمول پر آنے تک نیا تصور نافذ کیا جاتا رہے گا.

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: