Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دنوں میں گریجویشن کا جشن بھی پھیکا

 کورونا وائرس کے باعث ہر شعبہ زندگی متاثر ہوا ہے اور طلبا بھی گریجویشن کی تقریب روایتی طریقے سے نہیں منا پا رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے آخر میں کورونا پھیلنے کے بعد لاکھوں طلبا اپنی کامیابی کا جشن منائے بغیر ہی اگلی کلاسسز میں پروموٹ ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا کے باعث کس طرح طلبا اور طالبات سماجی دوری کے اصولوں پر عمل درآمد کرکے اور فیس ماسک پہن کر گریجویش کی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

امریکی ملٹری اکیڈمی کے گریجویٹس روایت کے مطابق اپنی ٹوپیاں ہوا میں پھینک رہے ہیں جب کہ اس خوشی کے موقع پر آرمی ہیلی کاپٹرز بھی ہوا میں گشت کر رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تقریب  میں شریک ہوئے تھے۔

امریکی شہر لاس اینجلس کی ہائی سکول کے طلبا ماسک پہنے ہوئے سجاوٹوں کے سامنے تصویر کچھوا رہی ہیں۔

امریکی شہر ورجینا میں ایک طالب علم نے اپنے گھر کے لان میں ہی تقریب کا اہتمام کیا۔

امریکی ملٹری اکیڈمی کی گریجویٹس ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہی ہیں۔

لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد اکثر تعلیمی اداروں نے ’ڈرائیو تھرو‘ کے ذریعے طلبا کو ان کی ڈگریاں تھمائیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک سکول نے گریجویشن تقریب کا اہتمام بند ہال کے بجائے پارکنگ ایریا میں کیا۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی کے خالی کیمپس میں ایک سٹوڈنٹ اپنی فوٹو بنوا رہی ہیں۔

پری سکول کی طالبہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ خوشی کا موقع نہیں منا سکی لیکن نیو یارک کے خالی ٹائم سکوائر پر اپنی یادگار تصویر کھنچوا رہی ہے۔

ایک امریکی ہائی سکول کے گریجویشن کی تقریب کا اہتمام تھیٹر میں کیا جہاں طالبات کو سکول میں گزارے ہوئے وقت پر مبنی فلم دکھائی گئی۔

شیئر: